Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

ایل او سی پر دراندازی ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر بھارتی طیارے فرار

SAMAA | - Posted: Feb 26, 2019 | Last Updated: 3 years ago
Posted: Feb 26, 2019 | Last Updated: 3 years ago

بھارتي فضائيہ کي جانب سے رات کی تاریکی میں لائن آف کنٹرول کي خلاف ورزي کی گئی،  پاکستان ائر فورس کی بروقت جوابي کارروائي پر بھارتي طيارے نصب ہتھیار پھینکتے ہوئے بھاگ نکلے۔

ڈي جي آئي ايس پي آر کے مطابق بھارتي طياروں نے لائن آف کنٹرول کي خلاف ورزي کي ، تاہم ہر دم تيار پاک فضائيہ  نے فوري ردعمل ديا تو بھارتي طيارے فرار ہوگئے ۔

ڈي جي آئي ايس پي آر ميجرجنرل آصف غفور کي ٹويٹ کے مطابق بھارتی طیارے مظفر آباد سیکٹر سے داخل ہوئے۔

پاک فضائیہ کے طیاروں کی موجودگی پر بھارتی طیارے جلدي ميں پے لوڈ بالاکوٹ کے قريب پھينک کر فرار ہوئے، تاہم کسي قسم کا جاني يا مالي نقصان نہيں ہوا ۔

میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹس میں بھارتی طیاروں کے پھینکے گئے ہتھیاروں کی تصاویر بھی شئیر کیں۔

کچھ دیر بعد کی جانے والی ایک اور ٹویٹ میں ڈی جی آئی ایس اپی آر نےبتایا کہ بھارتي طياروں نے مظفر آباد سيکٹر ميں کنٹرول لائن کي خلاف ورزي کي۔

بھارتی طیارے آزاد کشمیرمیں تين سے چار میل اندرداخل ہوئے ، پاکستان ايئر فورس نے بھر پور جوابي کارروائي کي جس پر بھارتی طیاروں نےواپس جاتےہوئے پےلوڈ ( طیاروں میں نصب گولہ بارود یا ہتھیار) کھلےعلاقےمیں پھینک دیا۔ پےلوڈ گرنے سےکوئی بھی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

میجر جنرل آصف غفور نے یہ بھی بتایا کہ اہم اورتیکنیکی معلومات کچھ دیرمیں جاری کی جائیں گی۔

ہنگامی اجلاس طلب

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی دراندازی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا۔ سماء سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قوم کو گمراہ نہيں کروں گا،خطرات کے بادل پاکستان پر منڈلا رہے ہيں اور مجھے جارحیت دکھائی دے رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی کے مطابق ایک جنونی طبقہ اپنے سیاسی مقاصد کیلئے خطے کا امن داؤ پر لگانے کو تلا ہوا ہے، پاکستان کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ بھارتی قیادت سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے پگلا گئی ہے لیکن ہم نے سجھ داری اور بردباری سے آگے بڑھنا ہے۔ پاکستان اپنے نظریے کا دفاع کرنا جانتا ہے۔

بھارتی دعویٰ

معاملے پر بھارتی فضائیہ یا وزارت دفاع کا موقف تاحال سامنے نہیں آیا، تاہم خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے بھارتی فضائی کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےمیراج جنگی طیاروں نے ایل او سی کے پار دہشت گردی کا ایک ایک بڑا کیمپ تباہ کر دیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق منگل کی صبج ساڑھے تین بجے بھارتی فضائیہ کے میراج طیاروں نے ایل او سی کے پاربمباری کر کے کیمپ کو مکمل تباہ کردیا۔ کارروائی میں ایک ہزار کلو گرام وزنی بم استعمال کیے گئے۔

دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید بگاڑ 14 فروری کو پلواما حملے کے بعد آیاتھا جب کار خود کش حملے میں 40 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے اس حملے کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر ڈال دی، جواب میں پاکستان کی جانب سے بھارتی دعوؤں کے ثبوت مانگے گئے جس پر کوئی واضح جواب نہ ملا۔

بھارتی انتہا پسندوں نے تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کیلئے پسندید قوم کا درجہ واپس لینے، اولمپکس کیلئے پاکستانی شوٹرز کو ویزہ نہ دینے، فنکاروں کی بھارت آمد پرپھر سے پابندی، معروف بھارتی میوزک کمپنیوں کے یو ٹیوب چینلز سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹانے سمیت دیگر اقدامات کیے۔ مئی 2019 میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پاکستان کیخلاف میچ کھیلنے سے بھی انکار کیا۔

 
WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube