Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

خانیوال،ماں نے کم سن بچیوں کو نہر میں پھینک دیا

SAMAA | - Posted: Feb 24, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 24, 2019 | Last Updated: 3 years ago

فائل فوٹو

خانیوال کے علاقے شب کلاں میں ماں نے کم سن بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خانیوال کے علاقے شب کلاں ٹھینگی کینال 84 پل پر خاتون نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی سے تنگ آکر اپنی دو کم سن بیٹیوں کو نہر میں پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق بچیوں کی عمریں تین اور سات سال ہے۔

 

وقوعہ کے وقت پیٹرولنگ پولیس نے نہر کنارے موجود خاتون کو بچیاں نہر میں پھینکتے ہوئے دیکھا تو فوری خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واردات میں خاتون کی معاونت کرنے والے ایک اور شخص کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار خاتون اور ساتھی مرد کو مزید تفتیش کیلئے تھانا شب کلاں منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب بچیوں کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ گہرا پانی اور تیز بہاو کے باعث ابھی تک ریسکیو آپریشن میں کوئی کامیابی حاصل نہ ہوسکی۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل رواں ماہ کراچی میں ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنی ڈھائی سالہ بچی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا تھا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے نہ سسرال والے اپنانے کو تیار تھے اور نہ میکے والے،مجھے شوہر نے بھی گھر سے نکال دیا ہے ۔ خاتون کے مطابق وہ بیٹی کو زمانے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑنا چاہتی تھی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube