Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پاک بھارت کشیدگی، دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کرنیکا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بھارت کے پاکستان مخالف بیانات اور منفی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کیلئے دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت کے جارحانہ رویئے، پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کا...

بھارت کے پاکستان مخالف بیانات اور منفی پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کیلئے دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں پاکستان جنگ نہیں چاہتا لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بھارت کے جارحانہ رویئے، پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے دفتر خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم ہوگا جو 24 گھنٹے کام کرے گا، سیل سرحدی صورتحال کے حوالے سے مختلف اداروں کے ساتھ رابطے میں رہے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں پاکستان جنگ نہیں چاہتا، اسی لئے بھارت کے ہر اقدام کا سوچا سمجھا اور نپا تلا جواب دے رہے ہیں۔ یہ بھی واضح کر دیا کہ جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کی صورت میں حکمت عملی بھی تیار کرلی، صورتحال کشیدہ ہوئی تو مغربی سرحد سے فوج اور اثاثے ہٹاکر مشرقی سرحد پر لگا دیئے جائیں گے، اخلاقی اور سیاسی حمایت کیلئے دوست ممالک سے رابطے بھی جاری ہیں۔

پلوامہ (کشمیر) میں خود کش حملے میں 45 کے قریب اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سے بھارت مسلسل پاکستان پر الزامات لگاتا رہا ہے جبکہ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور آرمی چیف بھی دھمکی آمیز بیانات دے چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube