Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

نارروال: سرحد پار کرنے والی لڑکی بھارتی فوج کی گولیوں کا نشانہ بن گئی

SAMAA | - Posted: Feb 23, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 23, 2019 | Last Updated: 3 years ago

نارروال میں غلطی سے سرحد پار کرنے والي ذہني معذور لڑکي کو بھارتي فورسز نے فائرنگ کر کے شہيد کرديا۔ اہلخانہ نے وزيراعظم سے لڑکي کي لاش وطن واپس لانے کے ليے اقدامات کي اپيل کردی۔ نارروال میں بھارتی سرحد کے قریب پذیر 22 سالہ لڑکی بھارتی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گئی۔ ذہنی...

نارروال میں غلطی سے سرحد پار کرنے والي ذہني معذور لڑکي کو بھارتي فورسز نے فائرنگ کر کے شہيد کرديا۔ اہلخانہ نے وزيراعظم سے لڑکي کي لاش وطن واپس لانے کے ليے اقدامات کي اپيل کردی۔

نارروال میں بھارتی سرحد کے قریب پذیر 22 سالہ لڑکی بھارتی فورسز کی گولیوں کا نشانہ بن گئی۔ ذہنی معذور گلشن بی بی نے غلطی سے سرحد پار کی تھی، فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد اسے امرتسر کے گرو نانک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔

ماں کا کہنا ہے کہ میری جواں سال بیٹی گلشن بی بی کا دماغی توازن درست نہیں تھا،  رات کو سب سوئے ہوئے تھے کہ گلشن بی بی گھر سے نکلی، ہمیں صبح ہونے پر اس کی غیر موجودگی کا علم ہوا۔

والدہ کے مطابق اپنے طور پر گلشن کو بہت تلاش کیا لیکن وہ کہیں نہ ملی،اگلے روز رینجرز حکام نے گھر آکر ہمیں اطلاع دی کہ آپ کی بیٹی سرحد پار کرگئی تھی جہاں بھارتی سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے وہ زخمی ہو گئی ہے۔

 اس کے ماموں نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم گلشن بی بی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر انتہائی پریشان ہیں، وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل ہے کہ گلشن بی بی کی میت کو فوری پاکستان لایا جائے تاکہ ہم اس کی تدفین کرسکیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube