Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

امن پسند ہیں لیکن دھمکیوں سے ڈرنے والے نہيں، آرمی چیف

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Feb 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago

آرمی چیف ایل او سی پر اگلے مورچوں پر پہنچ گئے، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا۔ جنرل قمر جاويد باجوہ نے صاف صاف بتاديا کہ بھارت غلط فہمی ميں نہ رہے، پاکستان امن پسند ضرور ہے لیکن اسے کوئی خوف، کوئی مجبوری نہیں، پڑوسی ملک نے کوئی بھی مہم جوئی کی تو جیسے کو تیسا والا جواب ملے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا پر جا کر آپریشنل تیاریوں کا تفصیلی معائنہ کیا، سپہ سالار بولے کہ پاکستان امن پسند ضرور ہے لیکن نہ کسی سے خوفزدہ ہے اور نہ مجبور، کسی نے کوئی بھی جارحیت کی تو خمیازہ بھی بھگتے گا۔

مزید جانیے : بھارت نے جارحیت دکھائی تو پاک فوج آخری سانس تک ملک کا دفاع کرے گی

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے جوانوں کے بلند عزم و حوصلے کو بھی سراہا، لائن آف کنٹرول آمد پر کمانڈر راولپنڈی لیفٹننٹ جنرل بلال اکبر نے آرمی چیف کا استقبال کیا، اس موقع پر کمانڈر آرمی ڈیفنس کمانڈ بھی موجود تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube