Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

لودھراں، مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 22, 2019 | Last Updated: 2 years ago

لودھراں کے علاقے بستی سردار والا میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث مکان کی بوسیدہ چھت گر گئی، جس سے ملبے تلے دب کر کمرے میں موجود ماں ثمینہ بی بی اور تین ماہ کی بیٹی موقع پر ہی جاں بحق، جب کہ ایک چھ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔

 

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی بچی کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیا، جب کہ لاشیں ضروری کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیں۔ چھت گرنے سے مکان میں موجود دیگر افراد محفوظ رہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب کے دیگر شہروں میں بارش کے باعث چھت گرنے کے مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحق ہوئے، جن کا تعلق لاہور، شیخوپورہ اور ملتان سے تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube