Sunday, July 5, 2020  | 13 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں موسم خوشگوار

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 21, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ایبٹ آباد اور گرد ونواح ميں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نتھیا گلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں وقفے وقفے سے برفباری سے موسم مزيد سرد ہوگيا ہے۔ گلیات میں بارش اور برفباري کا سلسلہ آج بھي جاری رہنے کا امکان...

ایبٹ آباد اور گرد ونواح ميں بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔

ملک کے بالائی علاقوں میں برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ نتھیا گلی، ایوبیہ، ٹھنڈیانی میں وقفے وقفے سے برفباری سے موسم مزيد سرد ہوگيا ہے۔ گلیات میں بارش اور برفباري کا سلسلہ آج بھي جاری رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ، خیبر پختون خوا میں دیر اور چترال کے درمیان موجود ساڑھے 6 کلومیٹر طویل لواری ٹنل کو برف باری کے بعد بند کردیا گیا ہے۔ مقامی آبادی خراب موسمی صورتحال کے باعث گھروں ميں محصور ہے جب کہ ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

خراب موسمی صورتحال کے باعث لواری ٹنل بند،درجنوں گاڑیوں پھنس گئیں

لواري ٹنل کے دونوں  اطراف گاڑيوں کو پناہ کوٹ اور ميرکنی ميں روک ديا گيا ہے۔ قولنڈي ميں مشينوں سے سڑک پر جمی  برف ہٹائي جارہي ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube