Saturday, September 19, 2020  | 30 Muharram, 1442
ہوم   > Latest

بلوچستان نے سرکاری ملازمت کیلئے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کر دیا

SAMAA | - Posted: Feb 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Feb 21, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بلوچستان حکومت نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر کی بالائی حد میں اضافہ کردیا ہے جس کے نتیجے میں بہت سارے ’اوور ایج‘ افراد سرکاری ملازمتوں کے لیے اہل ہوسکیں گے۔

صوبائی محکمہ سول سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سرکاری ملازمت کے لئے عمر کے بالائی حد 35 سال سے بڑھا کر 43 سال کر دی گئی ہے۔ اضافہ صوبے میں بیروزگاری کی وجہ سے کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمتوں کے لئے عمر کی بالائی حد میں نوٹی فکیشن کا اطلاق یکم فروری 2019 سے 23 جون 2020 تک نافذ العمل ہو گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube