ہوم   > Latest

پشاور میں سرکاری ٹیچر سعیدالرحمان اتنے معروف کیوں ہیں

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2019 | Last Updated: 1 year ago

پشاور میں ایک ایسے اسکول ٹیچر ہیں جو نہ صرف علم کی روشنی پھیلاکرمستقبل کے معمار بنا رہے ہیں بلکہ ملکی وبین الاقوامی مقابلوں کے لئے بڑے بڑے تن ساز بھی تیار کرتے ہیں۔ مضبوط جسامت اور اونچے قد کے حامل استاد سعید الرحمان گزشتہ 29 برس سے درس وتدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں...

پشاور میں ایک ایسے اسکول ٹیچر ہیں جو نہ صرف علم کی روشنی پھیلاکرمستقبل کے معمار بنا رہے ہیں بلکہ ملکی وبین الاقوامی مقابلوں کے لئے بڑے بڑے تن ساز بھی تیار کرتے ہیں۔

مضبوط جسامت اور اونچے قد کے حامل استاد سعید الرحمان گزشتہ 29 برس سے درس وتدریس کے پیشے سے وابستہ ہیں مگر سعید الرحمان کو تعلیم وتربیت کے ساتھ ساتھ تن سازی کی دنیا کا بھی استاد مانا جاتا ہے۔ ان کے تیار کردہ تن سازنہ صرف مسٹر پشاور، مسٹر کے پی بلکہ مسٹر پاکستان جیسے بڑے ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔

سعید الرحمان کے شاگرد ان کی بہترین صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اپنی کامیابیوں کو بھی ان کی مرہون منت قرار دیتے ہیں۔

انہوں نے 1993 میں مسٹرپشاور، 94 19میں مسٹرسرحد اور 2004 میں مسٹر پاکستان کے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں گولڈ میڈل جیت چکے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube