Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

منی لانڈرنگ کیس، مقدمہ منتقل کرنے کی نیب درخواست کی سماعت ملتوی

SAMAA | - Posted: Feb 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 20, 2019 | Last Updated: 2 years ago

میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس میں بینکنگ کورٹ نے مقدمے کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کي نيب درخواست کي سماعت 5 مارچ تک ملتوی کر دی۔

اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور عبدالغنی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت بھی جج کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہوسکی جس کی وجہ سے سماعت 5 مارچ کےلیے ملتوی کر دی گئی۔

بینکنگ کورٹ کے جج کے رخصت پر ہونے کے باعث مقدمہ منتقل کرانے کی درخواست کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس اسلام آباد منتقلی کی منظوری

کیس کی سماعت پر فریال تالپور کے وکیل شہادت اعوان اور انور مجید کے وکیل جمشید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ ملزمان کے وکلا کی جانب سے آج دلائل دیے جانے تھے۔

نیب نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مقدمہ اسلام آباد منتقل کیا جانا ہے، ملزمان کی درخواست ضمانت نہ سنی جائیں۔

منی لانڈرنگ کیس:آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت میں توسیع

مقدمے میں سابق صدر آصف علی زرداری، فریال تالپور، نمر مجید و دیگر ضمانت پر ہیں جبکہ انور مجید، عبدالغنی مجید، حسین لوائی و دیگر ملزمان  گرفتار ہیں۔

انور مجید اور عبدالغنی مجید نے بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube