اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں کھلے عام منشیات کا استعمال

February 20, 2019

وفاقی پولیس کے تعلیمی اداروں میں منشیات کنٹرول کرنے کے دعوے بے بنیاد نکلے۔

سماء نے نجی یونیورسٹی کے طلباء کی منشیات استعمال کرتے ہوئے فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تھانہ نون کے علاقے میں کھلے عام منشیات استعمال کی جا رہی ہے۔ فوٹیج میں مزید دیکھا جا سکتا ہے کہ طلباء کس طرح کھلے عام منشیات استعمال کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشن وقار الدین سید نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی ہے۔

اس سے قبل بھی یونی ورسٹیوں میں منشیات کی فروخت اور استعمال پر متعلقہ ادارے حرکت میں آئے تاہم ابھی تک اس برائی کا جڑ سے خاتمہ نہیں ہوسکا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ نے بھی تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کا کئی بار یقین دلایا ہے۔