ہوم   >  پاکستان

راجستھان سے پاکستانیوں کی بے دخلی، دفتر خارجہ کا شدید ردعمل

6 months ago

دفتر خارجہ نے پاکستانیوں کی بھارت سے بے دخلی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجستھان میں موجود پاکستانیوں کو ہوٹلز میں رہائش نہ دینے اور انہیں 48 گھنٹوں میں نکل جانے کا حکم قابل مذمت ہے۔

اسلام آباد میں دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکم بھارتی جنگی جنون اور الیکشن پر جذبات ابھارنے کا مظہر ہے۔

ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا ہے کہ اس حکم نامے سے شرمناک بھارتی میزبانی اور سیاحت مخالفانہ پالیسی عیاں ہوتی ہے، ہم بھارت سے امید کرتے ہیں کہ وہ بین الریاستی رواداری کا مظاہرہ کرے گا اور تمام پاکستانیوں کی سیکیورٹی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائے گا۔

مزید جانیے : بھارتی ریاست میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے میں شہر چھوڑنے کا حکم

بھارتی ریاست راجستھان کے شہر بیکانیر میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹے کے اندر علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا، جس پر انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ ضلعی مجسٹریٹ اور کلیکٹر کی جانب سے یہ اقدام پلوامہ حملے کے بعد امن و عامہ کی صورتحال خراب ہونے کے خطرے کے پیشِ نظر اٹھایا گیا۔

 

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

 
متعلقہ خبریں
5 hours ago
6 hours ago
8 hours ago