Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

مردان میں کھلونا بم پھٹنے سے تین بھائیوں سمیت 7 افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 19, 2019 | Last Updated: 1 year ago

خیرپختونخوا کے ضلع مردان میں کھلونا بم پھٹنے سے 7 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔

ڈی پی او مردان سجاد خان نے سماء ٹی وی کے نمائندہ شہاب اکبر کو بتایا کہ مردان کے علاقہ مایار میں تین بھائی مزدوری کر رہے تھے کہ ان کو ریت میں سے ایک کھلونا مل گیا۔

تینوں بھائیوں نے کھلونا اٹھاکر اسے کھولنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ زوردار دھماکے سے پھٹ گیا اور تینوں بھائیوں سمیت 4 راہگیر بھی زخمی ہوگئے۔

مایار میں مزدور کے ہاتھوں میں کھلانا نما بم پھٹنے سے تین مزدور بھائی اور چار راہگیر  سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں میں ایک بچی بھی شامل ھے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں مزدور بھائیوں کی شناخت ہارون، مجید اور رشید ولد یارمحمد کے ناموں سے ہوئی جبکہ ایک بچی اور 4 راہگیروں کی فوری شناخت نہ ہوسکی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت بہتر ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube