Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت کل تک ملتوی

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2019 | Last Updated: 2 years ago

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، بھارتی وکیل نے آدھا وقت قونصلر رسائی نہ دینے پر دلائل میں گزار دیا، ثبوت دینے کے بجائے پاکستان کی فوجی عدالتوں پر غصہ نکالتے رہے۔ پاکستانی ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی طبیعت خراب ہونے کے باعث سماعت میں شریک نہ...

عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی، بھارتی وکیل نے آدھا وقت قونصلر رسائی نہ دینے پر دلائل میں گزار دیا، ثبوت دینے کے بجائے پاکستان کی فوجی عدالتوں پر غصہ نکالتے رہے۔ پاکستانی ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی طبیعت خراب ہونے کے باعث سماعت میں شریک نہ ہوسکے۔

پاکستان میں گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس کی عالمی عدالت انصاف میں سماعت ہوئی، بھارت کی جانب سے ایک بار پھر قونصلر رسائی کا مطالبہ کیا گیا۔ بھارتی وکیل ہریش سالوے نے آدھا وقت قونصلر رسائی نہ دینے پر دلائل میں گزار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ویانا کنونشن میں جاسوس کی قونصلر رسائی کی ممانعت نہیں، پاکستان نے 14 بار قونصلر رسائی کی درخواست مسترد کی، دو طرفہ معاہدہ قونصلر رسائی کے حق کو ختم نہیں کر سکتا، بھارت نے ہمیشہ دہشت گردی کے ملزم پاکستانیوں کو قونصلر رسائی دی۔

سماعت کے دوران بھارتی وکیل کلبھوشن کی بے گناہی کا کوئی ثبوت تو نہ دے سکے، غصہ پاکستان کی فوجی عدالتوں پر نکالتے رہے، دور کی کوڑی لاتے ہوئے یہ غلط دلیل بھی دے ڈالی کہ پاکستان میں فوجی عدالتوں کے فیصلے کیخلاف سول اپیل کا حق نہیں، ان عدالتوں پر یورپی پارلیمنٹ نے بھی ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ہریش سالوے بولے کلبھوشن یادیو کا دوبارہ پاکستان کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں چاہتے، فوری رہائی کا حکم دیا جائے۔

پاکستان کی طرف سے نامزد ایڈہاک جج جسٹس تصدق حسین جیلانی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی، جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا، وہ سماعت میں شریک نہ ہوسکے۔

پاکستانی وکیل خاور قریشی کل دن 2 بجے اپنے دلائل کا آغاز کریں گے، عالمی عدالت سماعت مکمل ہونے کے بعد 3 سے 4 ماہ تک فیصلہ سنائے گی۔

بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو جعلی پاسپورٹ پر پاکستان میں مقیم تھا، جسے سیکیورٹی فورسز نے 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا، بھارتی جاسوس نے دوران تفتیش بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیاں کرانے کا اعتراف کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube