Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں رات گئے ہلکی بارش، آج بھی بارش کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Feb 18, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 18, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کراچی ميں رات گئے ہلکي بارش سے موسم خوشگوار ہوگيا  جب کہ آج بھی دن بھر وقفے وقفے سے ہلکي بارش کا امکان ہے۔

کراچی ميں ٹھنڈي ہواؤں کا راج ہے اور آسمان پر بادلوں کے ڈيرے ہيں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، ہوا 11 کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چل رہی ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔

دوسری جانب صوبہ پنجاب، خيبر پختونخوا اور سندھ کے مختلف شہروں ميں آج بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، کراچی، گوجرانوالہ، خیبرپختونخوا، قلات، نصیرآباد، مکران اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آزادکشمير اور ايبٹ آباد کے پہاڑي علاقوں ميں برفباري کا سلسلہ شروع ہوگيا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube