Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > Latest

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس، اسلم مسعود کے راہداری ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع

SAMAA | - Posted: Feb 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 17, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اہم ملزم اسلم مسعود کی صحت ٹھیک نہ ہو سکی جس کے باعث ان کے راہداری ریمانڈ میں چھ دن کی توسیع کردی گئی۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار اسلم مسعود کو کراچی بینکنگ کورٹ میں پیشی کیلئے اسلام آباد کی عدالت نے 16 فروری تک راہداری ریمانڈ دیا تھا۔ اسلم مسعود دل، گردوں اور کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے ملزم کے طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے اسلم مسعود کو سفر سے منع کیا تھا جس کے باعث راہداری ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کی گئی ہے۔ صحت بہتر ہوتے ہی اسلم مسعود کو کراچی کی بینکنگ کورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایف آئی اے 8 فروری کو اسلم مسعود کو انٹر پول کے ذریعے سعودی عرب سے کراچی لائی تھی۔ ملزم اس وقت اسلام آباد میں ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube