Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

پاکستان نے سعودی عرب کیساتھ معاہدوں کی تفصیلات جاری کر دی

SAMAA | - Posted: Feb 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Feb 16, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سعودی ولی عہد کے دورے کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان متبادل توانائی اور باہمی تجارت کے فروغ سمیت دیگر معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ہونے والے معاہدوں اور یاداشتوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبے میں تعاون کے معاہدے ہوں گے جب کہ منشیات اسمگلنگ کی روک تھام اور معدنی وسائل سے متعلق ایم او یوز کے ساتھ دونوں ممالک متبادل توانائی کے منصوبوں کا ایم او یو بھی دستخط  کریں گے۔

اس کے علاوہ باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی تعاون اور رکاوٹوں کے خاتمے سے متعلق معاہدہ بھی شامل ہے۔

ترجمان کے مطابق معاہدوں اور ایم او یوز پر متعلقہ شعبوں کے وزراء اور سیکریٹریز دستخط کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube