Thursday, January 28, 2021  | 13 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > Latest

سانگھڑ: مچھلی کا حلوہ ایک بار کھائیں گے تو بار بار آئیں گے

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Feb 15, 2019 | Last Updated: 2 years ago

آپ نے کئی اقسام کے حلوے کھائے ہوں گے لیکن مچھلی کا حلوہ یقینا آپ نے کبھی سنا ہوگا اور نہ ہی چھکا ہوگا۔سانگھڑ کے مشہور شیف عبدالجبار ملاح مقامی مچھلی سے حلوہ تیار کرتے ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ ایک بار یہ حلوہ کھانے کے بعد آپ دوسری بار ضرور آئیں گے۔

عبدالجبار ملاح کے بارے میں سانگھڑ میں مشہور ہے کہ وہ مختلف اقسام کی تجرباتی ڈشز تیار کرتے رہتے ہیں اور ان ڈشز کو بہت پذیرائی ملتی ہے۔

مچھلی کا حلوہ بنانے کا خیال کیسے آیا

اس بارے میں عبدالجبار ملاح کہتے ہیں کہ نمکین مچھلی بناتے بناتے مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ میٹھی مچھلی بھی تیار کی جائے۔ اس خیال کا نتیجہ مچھلی کے حلوے کی صورت میں نکلا۔

آغاز میں وہ مچھلی کا حلوہ صرف خاص تقریبات کے لیے تیار کرتے تھے مگر اب اس کی باقاعدہ دکان کھولی ہے۔ ایک کلو حلوہ 15 افراد کے لیے کافی ہے۔ حلوہ عربی زبان کا لفظ ہے جسے اردو میں ہم ’میٹھا‘ کہتے ہیں۔

عبدالجبار ملاح کا تیار کردہ مچھلی کا حلوہ صرف سانگھڑ میں مشہور ہی نہیں بلکہ کراچی، حیدرآباد، سکھر، مٹھی اور میرپور خاص سمیت سندھ بھر سے ان کو آرڈر ملتے ہیں۔ حال ہی میں ایک سعودی رہائشی نے بھی یہ حلوہ آرڈر کیا، جب اس نے کھایا تو اتنا اچھا لگا کہ اپنے ساتھ سعودی عرب لے جانے کے لیے مزید دو پیکٹ کا آرڈر دیا۔

ایک مقامی شخص حکیم چند نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ مٹیاری میں ہمارے دوستوں کی دعوت ہے اور میں اپنے دوستوں کی تواضع اس نئے حلوے سے کرنا چاہتا ہوں جس کے لیے دو کلو کا آرڈر دیا ہے۔

مچھلی کا حلوہ کیسے بنایا جاتا ہے

اس انوکھے حلوے میں مچھلی کے گوشت کے ساتھ دودھ، دیسی گھی، الائچی، کھویا یا ماوا، پستہ بادام اور چار مغز کا استعمال ہوتا ہے۔ عبدالجبار ملاح کی بتائی ہوئی ترکیب استعمال کرکے آپ گھر پر بھی مچھلی کا حلوہ تیار کرسکتے ہیں۔

اجزا

دیسی گھی

الائچی

مچھلی کا گوشت

ماوا یا کھویا

بادام

پستہ

چار مغز

دودھ

جب یہ ساری چیزیں آپ کے پاس دستیاب ہیں تو پھر دیر کس بات کی، عبدالجبار ملاح کی ترکیب سے فائدہ اٹھائیں۔

ترکیب

سب سے پہلے دیسی گھی کو گرم کریں اور اس دوران ہی اس میں الائچی ڈال دیں۔ جب الائچی سرخ ہوجائے تو اس میں مچھلی کا ابلا ہوا گوشت شامل کریں اور اس کے بعد ماوا اور کھویا میں سے کوئی ایک چیز ڈالیں۔

جب یہ ساری چیزیں دیسی گھی میں سرخ ہوجائیں تو پھر اس میں بادام، پستہ اور چار مغز ملائیں۔ اب ساری چیزوں کو مکس کرکے اچھی طرح فرائی کریں، پھر اس میں چینی ڈالیں اور آخر میں دودھ شامل کریں۔ اس کو اس وقت تک آنچ پر رکھیں جب تک اس کا رنگ ڈارک نہ ہوجائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube