Tuesday, July 7, 2020  | 15 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > Latest

لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کا حلیہ بدلنے لگا

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2019 | Last Updated: 1 year ago

لاہور کے ريلوے اسٹيشن کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔یہ کام وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ پراني اور ناکارہ اشياء کی جگہ اب ہر طرف نئي چيزيں لگائي جارہي ہيں۔ لاہور ریلوے اسٹیشن کي عمارت خوبصورت طرز تعمير کا نمونہ تو ہے۔  حکام کي توجہ اب...

لاہور کے ريلوے اسٹيشن کی تزئین و آرائش کا کام شروع کردیا گیا ہے۔یہ کام وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔ پراني اور ناکارہ اشياء کی جگہ اب ہر طرف نئي چيزيں لگائي جارہي ہيں۔

لاہور ریلوے اسٹیشن کي عمارت خوبصورت طرز تعمير کا نمونہ تو ہے۔  حکام کي توجہ اب اس کی تزئين و آرائش پر ہے۔ نئی لائٹس کي تنصيب کے ساتھ ساتھ  مسافروں کےليے نئے بینچ اور سائین بورڈز آويزاں کيے جارہے ہیں۔

وزیرریلوے شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے دور ميں 2 روپے بھي لاہور ريلوے اسٹيشن پرنہيں لگے ، ہم نے فوری طور پر فنڈزجاری کئے ہیں۔

اسٹیشن کے داخلی راستے پر ٹائیلز اور چھتوں پر رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ کمروں میں تعمیراتی کام بھی جاری ہے ۔ ریلوے حکام کے مطابق مستقبل میں پلیٹ فارمز پر مسافروں کے لیے مزید واش رومز اور نيا ویٹینگ ایريا بھی قائم کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے افسران کو ہدايت کي ہے کہ تمام ترقیاتی کام تین سے چار ماہ تک مکمل کيے جائيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube