Saturday, January 22, 2022  | 18 Jamadilakhir, 1443

کراچی میں فائرنگ سے پی ٹی آئی کے 2 کارکن جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 15, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 15, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کراچی میں ٹارگٹ کلرز پھر سرگرم ہوگئے، ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ سے پاکستان تحریک انصاف کے دو کارکن جاں بحق ہوگئے۔ پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے تفتیش کا مطالبہ کردیا۔

کراچي ميں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پی ٹی آئی کے 2 کارکنوں کو قتل کر دیا گیا۔ سائٹ ايريا ميں فائرنگ سے پي ٹي آئي کارکن عبدالرحمان جبکہ اورنگي ٹاؤن ساڑھے گيارہ ميں پچپن سالہ شفقت کو گولياں مار کر قتل کيا گيا۔

علاقہ مکينوں کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کي ۔

مقتول شفقت ریٹائرڈ پولیس اہلکار تھا اور اس نے کچھ عرصہ قبل پي ٹي آئي ميں شموليت اختيار کی تھی۔

واقعے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما خرم شير زمان نے وزيراعليٰ سندھ اور ڈی جی رینجرز سے تفتيش کا مطالبہ کر ديا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ کو قابو نہيں کيا گيا تو حالات مزيد بگڑ سکتے ہيں، شہر ميں امن قائم کرنا سندھ حکومت کي ذمہ داري ہے۔

پوليس چيف نے ڈی آئی جی ویسٹ سے دونوں واقعات کي تحقیقاتی رپورٹ طلب کرلي ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube