Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

گوجرانوالہ: شادی کی تقریب میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2019 | Last Updated: 3 years ago

گوجرانوالہ میں شادی کی تقریب میں دو گروپ لڑ پڑے، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

گوجرانوالہ کے علاقے وزیر آباد میں شادی کی تقریب کے دوران دو گروپوں میں پرانی جھگڑا ہوا جو بڑھتے بڑھتے مسلح تصادم تک جاپہنچا، مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔

نمائندہ سماء کے مطابق شادی میں شریک گاؤں کے دو مخالف گروہوں میں پرانی دشمنی تھی، شادی میں دونوں پارٹیاں اکھٹا ہوئیں اور لڑائی شروع ہوگئی۔

واقعے میں جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں تاہم فی الحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube