کوہاٹ میں بجلی نے 5 افراد کی جانیں لے لیں

February 14, 2019

کوہاٹ کے ایک گاؤں میں گزشتہ رات بجلی نے 5 افراد کی جان لے لی۔

کوہاٹ کے گاؤں سورگل میں رات کو 5 افراد جان سے چلے گئے جبکہ 6 زخمی ہیں۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہائی ٹینشن لائن ٹرانسفارمر  پر لٹکی ہوئی تھی، جس سے سورگل کے محلے میں مختلف گھرمتاثر ہوئے اور 20 گھروں میں آگ لگ گئی۔

اس دوران دھماکا ہوا اور 5 افراد جان سے گئے۔ تاہم  پیسکو کا دعویٰ ہے کہ بجلی آسمان سے گری تھی اور گزشتہ روز بارش بھی ہوئی تھی۔ سی ای او پیسکو نے کہا کہ تار گرنے سے میٹرز میں آگ نہیں لگتی ہے، اس واقعے میں نقصان بڑا ہے جو صرف ٹرانسفارمر کی خرابی سے نہیں ہوتا ہے۔