Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > Latest

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں پھر توسیع

SAMAA | - Posted: Feb 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 14, 2019 | Last Updated: 2 years ago

میگا منی لانڈرنگ کیس میں عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری، انکی بہن فریال تالپور اور دیگر 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کر دی ۔

بینکنگ کورٹ نے کیس میں شامل اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور انکے بیٹے اے جی مجید کی درخواست ضمانت کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی۔

منی لانڈرنگ کیس: آصف زرداری اورفریال تالپورکی درخواست ضمانت میں توسیع

دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ حتمی چالان پیش کریں یا مقدمہ منتقل کرنے کی درخواست دیں جس پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا ریکارڈ منتقل کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے نیب حکام کے ساتھ  بات چیت جاری ہے۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب تک کیا پیشرفت ہوئی؟ تفتیشی افسر ایف آئی اے نے جواب دیا کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

میگا منی لانڈرنگ کیس : اسلم مسعود کا ایک ہفتے کا راہداری ریمانڈ منظور

وکیل انور مجید فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ نے تفتیش کا حکم دیا ہے ریفرنس دائر کرنے کا نہیں، اگر ریفرنس بنتا ہے تو دائر کیا جائے۔ دو ماہ کا وقت دیا گیا ہے اور نیب کو ریفرنس دائر کرنے کےلیے پابند نہیں کیا گیا جب کہ سپریم کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا کوئی حکم بھی نہیں دیا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر 11 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مارچ تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube