Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 13, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 13, 2019 | Last Updated: 3 years ago

سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کی تعمیر کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ کرلیا، معاہدے پر دستخط سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے دوران ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کے موقع پر دیامر بھاشا اور مہمند ڈیموں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

سعودی عرب بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال فراہم کرے گا، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال (تقریباً 13 ارب 81 کروڑ 87 لاکھ 50 ہزار روپے) اور مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ سعودی ریال (تقریباً 11 ارب 5 کروڑ 50 لاکھ روپے) فنڈز فراہم کرے گا۔

سعودی عرب کی جانب سے شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال، جام شورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ ریال اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کئے جائیں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے، ان کے استقبال کیلئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں جبکہ سیکیورٹی کا بھی سخت ترین انتظام کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube