چیئرمین پی اے سی کا تنازعہ، خورشید شاہ کی حکومت کو دھمکی

February 12, 2019

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) شہباز شریف کو عہدے سے ہٹایا تو پارلیمنٹ نہیں چلنے دیں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما کا کہنا تھا کہ کوئی شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لے کر آیا، تو حکومت کو قومی اسمبلی کی کارروائی چلانے نہیں دیں گے۔

 

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس تمام صورت حال سے ایم کیو ایم فائدہ اُٹھا سکتی ہے کیونکہ یہ اس کی تاریخ رہی ہے۔

 

لیگی رہنما خرم دستگیر نے بھی شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے ہٹانے کو ناممکن قرار دیا ہے۔

 

خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ اگر حکومت شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کے عہدے سے ہٹانا چاہتی ہے تو پہلے اس کو قومی اسمبلی کے رولز میں ترمیم کرنی پڑے گی۔