عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس چھوڑ دیا

February 12, 2019

عمران خان  نے وزیر اعظم ہاؤس کی رہائش ترک کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان پہلے وزیراعظم ہاؤس کی اسٹاف کالونی میں رہائش پذیر تھے۔ تاہم انھوں نے اب بنی گالہ میں مستقل رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان پرائم منسٹر سیکرٹریٹ میں صرف وزارت عظمی کے امور سرانجام دیں گے۔

اس سے قبل انھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس کے ایک حصے میں قیام کریں گے۔