Friday, January 21, 2022  | 17 Jamadilakhir, 1443

کراچی: کاٹن فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی، لاکھوں روپے مالیت کی روئی جل گئی

SAMAA | - Posted: Feb 12, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 12, 2019 | Last Updated: 3 years ago

کراچی کے سائٹ ایریا ميں کاٹن فیکٹری کے گودام میں آگ لگنے کے باعث لاکھوں روپے ماليت کي روئي جل گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائر بريگيڈ کی 15 گاڑياں آگ بجھانے ميں مصروف  ہیں اور اس پر 80 فيصد قابو پاليا گیا ہے، آگ کے باعث گودام کی چھت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا۔

آگ گزشتہ رات 8 بجے کاٹن کے گودام ميں لگي تھي جسے بجھانے کے ليے فائر بريگيڈ نے رات 9 بجے ريسکيو آپريشن شروع کيا۔

چيف فائر آفيسر کا کہنا ہے کہ آگ تيسرے درجے کي ہے جس پر قابو پانے ميں مزيد کچھ وقت لگے گا۔

پندرہ فائرٹينڈرز ساري رات کوششوں ميں مصروف رہے مگر آگ پھيلتي ہي چلي گئي، جس کے بعد شہر بھر کے فائر ٹينڈرز جائے وقوعہ پر پہنچے۔ واٹر بورڈ اور سائٹ ایسوسی ايشن کي جانب سے پانی کے ٹینکرز فراہم کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube