سعودی ولی عہد 16 فروری کو پاکستان کا تاریخی دورہ کریں گے

February 11, 2019

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سولہ فروری کو دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

سعودی سفیر کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان کے تاریخی دورہ کیلئے16فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

سعودی سفیر نے بتایا کہ پاکستان کے دو روزہ دورہ کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بڑے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے۔

ولی عہد محمدبن سلمان کی ایڈوانس سیکیورٹی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، محمد بن سلمان کے ڈاکٹرز کی ٹیم اور سعودی میڈیا کے وفد کی بھی آمد ہوئی ہے،محمد بن سلمان کی سیکیورٹی ٹیم نے اسلام آباد کے مختلف مقامات کادورہ کیا ۔

ولی عہد محمد بن سلمان کا وزیراعظم ہاؤس میں قیام کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔