شوکت خانم کا چندہ چوری کرنے والی خاتون گرفتار

February 11, 2019

لاہور میں پولیس نے شوکت خانم اسپتال سے چندے کے بکس چوری کرنے کے الزام میں خاتون کو گرفتار کرلیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار خاتون کے قبضے سے رقم سے بھرا چندہ بکس برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزمہ کی شناخت رابعہ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ رابعہ مختلف اسپتالوں میں مریضوں کی تیمارداری کے بہانے جا کر چوری کی وارداتیں کرتی ہیں۔ اس سے قبل ملزمہ رابعہ جناح اسپتال، شوکت خانم اسپتال اور گنگا رام اسپتال میں بھی وارداتیں کرچکی ہے۔