جعلی فون کالز کرکے شادیاں تڑوانے والا گروہ گرفتار

February 11, 2019

فیصل آباد میں ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی فون کالز کرکے شادیاں تڑوانے والا سات رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان پیسے لے کر 100 سے زیادہ رشتے تڑوا چکے ہیں۔ ملزم لڑکیوں کو فون پر ہراساں کرتے اور جعلی انعامی پروگرامز کے نام پر بھی رقم بٹورتے تھے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان پر 4 ماہ میں 300 سے زائد لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا الزام ہے۔

 

فیصل آباد ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کے انسپکٹر راشد رضوی کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے ایک ایسا سافٹ ویئر بھی برآمد کیا گیا ہے، جس کے ذریعے کسی کا بھی نمبر استعمال کرکے کال کی جاسکتی ہے۔