راولپنڈی، بیٹے نے باپ کو قتل کر کے لاش نالے میں بہا دی

February 11, 2019

راولپنڈی کے علاقے محمدی کالونی میں بیٹے نے بیوی کے ساتھ مل کر اپنے باپ کو قتل کردیا، بوری بند لاش پچیس روز بعد نالے سے برآمد کر لی گئیں۔

راولپنڈی کے علاقے محمدی کالونی میں جائیداد کی لالچ نے بیٹے کو جلاد بنا دیا، مکان کے تنازعے کی وجہ سے بیٹے اور بہو نے مل کر باپ کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق پندرہ جنوری کی شام مقتول اللہ دتہ اپنے بیٹے ناصر کے گھر گیا اور پھرلاپتہ ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔

واقعہ میں ملوث میاں اور بیوی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے جب کہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے بھی مار رہی ہے۔