Friday, August 7, 2020  | 16 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

سلیکٹیڈ وزیراعظم سلیکٹیڈ خطاب کریں، ملک کو بدنام نہ کریں، مرتضی وہاب

SAMAA | - Posted: Feb 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 10, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزیراعلیٰ سندھ  کے مشیر برائے اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدارا ہوش کے ناخن لیں، دنیا میں ملک کو بدنام کرنا بند کریں۔

وزیراعظم عمران خان نے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کرپشن کا راج ہے، لوگ ٹیکس نہیں دیتے البتہ خیرات دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم خیرات میں آگے اور ٹیکس دینے میں پیچھے ہیں، عمران خان

مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعظم تاحال اپوزیشن کے خول سے نہیں نکلے۔ عمران خان کی تقریروں سے وزیراعظم کی جھلک  تک نہیں آتی۔ سلیکٹیڈ وزیراعظم کوچاہئے وہ سلیکٹیڈ خطاب کریں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں پاکستان کی جگ ہنسائی کاسہرا نیازی صاحب کو جاتا ہے۔ عمران خان چیمپئن بننے کے لیے ملک کی توقیر داؤپر نہ لگائیں۔

مرتضی وہاب نے عمران خان کو خدا کا واسطہ دیتے ہوئے کہا کہ ہوش کے ناخن لیں۔ دنیا بھر میں ملک کو بدنام کرنا بند کریں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر ان کا بیڑہ غرق کردیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube