ہم خیرات میں آگے اور ٹیکس دینے میں پیچھے ہیں، عمران خان

February 11, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ خیرات میں بہت آگے اور ٹیکس دینے میں بہت پیچھے ہیں۔ جب لوگ اتنے اچھے ہیں تو ٹیکس کیوں ادا نہیں کرتے۔ اس کی وجہ لوگوں کا حکمرانوں پر عدم اعتماد ہے۔ کرپشن سے ٹیکس کا پیسہ چوری ہوتا ہے۔

دبئی میں ہونے والے ورلڈ گورنمنٹ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے پہلے اپنی کامیابیاں شمار کرتے ہوئے ورلڈ کپ اور شوکت خانم کا ذکر کیا اور پھر کہا کہ میں پاکستان کو بہت اوپر لے کر جانا چاہتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سےترقی کر رہا تھا مگر حکمرانوں کی عیاشی تھی۔ انہوں نے عوام کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر اڑایا جس کے باعث پاکستان ترقی کی رفتار برقرار نہ رکھ سکا۔

انہوں نے کہا کہ ترقی کی بنیاد ہی بہتر طرز حکمرانی ہے۔ اب ملک کے نظام میں اصلاحات مشکل ہیں مگرضروری ہیں۔ جب آپ شکست مان لیتے ہیں تب ہی آپ کو شکست ملتی ہے۔ جب آپ اصلاحات کرتے ہیں تو لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم معاشی اصلاحات کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے پاکستان کے سنہرے ماضی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں متحدہ عرب امارات کی ایئرلائن کی تشکیل میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے معاونت کی تھی۔ ہمارے ملک میں اب بھی صلاحیت موجود ہے۔ ہمیں اپنے ٹیلنٹ کو آگے لانا ہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سبق سیکھا ہے۔ سرمایہ کاروں سے کہتا ہوں کہ آج پاکستان میں سرماریہ کاری کرنے کا وقت ہے۔ سرمایہ کار اس بہترین موقع کو ضائع نہ کریں۔

 
 
 

ضرور دیکھئے


 19 April | 1 PM | ہیڈلائنز
19 April | 1 PM | ہیڈلائنز

April 19, 2019 1:17 pm

 19 April | 12 PM | ہیڈلائنز
19 April | 12 PM | ہیڈلائنز

April 19, 2019 12:10 pm

 19 April | 11 AM | ہیڈلائنز
19 April | 11 AM | ہیڈلائنز

April 19, 2019 11:10 am

 19 April | 10 AM | ہیڈلائنز
19 April | 10 AM | ہیڈلائنز

April 19, 2019 10:15 am

 19 April | 9 AM | ہیڈلائنز
19 April | 9 AM | ہیڈلائنز

April 19, 2019 9:13 am

 19 April | 12 AM | ہیڈلائنز
19 April | 12 AM | ہیڈلائنز

April 19, 2019 12:36 am