ٹیکس آمدن میں 10 بڑے شعبوں سے اربوں روپے کمی کا سامنا

February 9, 2019

تبدیلی سرکار کو 10 بڑے شعبوں سے ٹیکس آمدن میں اربوں روپے کمی کا سامنا ہے، موبائل فون، گاڑیاں، پیٹرولیم مصنوعات، اسٹاک مارکیٹ میں مندی اور تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس چھوٹ قومی خزانے پر بھاری پڑی۔

ملکی معیشت کا بڑا سہارا ٹیکس ریونیو ہے تاہم نئے پاکستان میں بھی ٹیکس اہداف پورے ہوتے نظر نہیں آرہے۔ ایف بی آر کے مطابق موجودہ حکومت کو ابتداء میں ہی 191 ارب روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔

موجودہ مالی سال کے ابتدائی 6 ماہ میں پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس ریونیو میں 43 ارب 88 کروڑ کا نقصان ہوا، نئی سرکار کو سابق دور میں تنخواہ دار طبقے کو 12 لاکھ آمدن پر ٹیکس چھوٹ کا بوجھ بھی سہنا پڑا، پہلی ششماہی میں 25 ارب کا خسارہ ریکارڈ کیا گیا۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق فون کارڈز پر ٹیکس وصولی پر عدالتی استثنیٰ نے بھی حکومت کو 21 ارب کی ٹھیس پہنچائی، ٹیلی کام سیکٹر سے بھی 25 ارب کے بجائے صرف 3 ارب 67 کروڑ ٹیکس ملا۔

وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں کمی سے اقتصادی سرگرمیاں بھی ٹھپ ہوگئیں، گڈز اینڈ سروسز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں 20 ارب سے زیادہ کی کمی آئی، اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے ریونیو میں 4 ارب 64 کروڑ کا نقصان ہوا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق گیس کی فروخت پر سیلز ٹیکس ریونیو بھی تقریباً 4 ارب جبکہ بینکنگ سیکٹر سے 1.6 ارب روپے کم وصول ہوئے، سیمنٹ سیکٹرمیں 2 ارب 81 کروڑ، گاڑیوں کی فروخت میں کمی سے 2 ارب سے زیادہ کا نقصان ہوا۔

ایف بی آر کے مطابق حکومت نے ایل این جی، ایل پی جی، کوئلے، تمباکو سمیت بعض شعبوں سے 26 ارب روپے اضافی کمائے۔

 
 
 

ضرور دیکھئے


 18 July | 12 PM | ہیڈلائنز
18 July | 12 PM | ہیڈلائنز

July 18, 2019 12:15 pm

 18 July | 11 AM | ہیڈلائنز
18 July | 11 AM | ہیڈلائنز

July 18, 2019 11:10 am

 18 July | 10 AM | ہیڈلائنز
18 July | 10 AM | ہیڈلائنز

July 18, 2019 10:10 am

 18 July | 9 AM | ہیڈلائنز
18 July | 9 AM | ہیڈلائنز

July 18, 2019 9:31 am

 18 July | 12 AM | ہیڈلائنز
18 July | 12 AM | ہیڈلائنز

July 18, 2019 12:26 am

 17 July | 11 PM | ہیڈلائنز
17 July | 11 PM | ہیڈلائنز

July 17, 2019 11:15 pm