ہوم   > پاکستان

فیصل آباد میں آسمان بسنت کے رنگوں سے سج گیا

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Feb 8, 2019 | Last Updated: 1 year ago

فیصل آباد میں حکومتی پابندیوں کے باوجود بو کاٹا کا شور مچ گیا، منچلوں نے پولیس کی وارننگ ہوا میں اڑا دی ۔ فیصل آباد میں بسنت کی پابندی ہونے کے باوجود آسمان رنگ بھرنگی پتنگوں سے بھر گیا ہر طرف بوکاٹا کا شور مچ گیا، لڑکے تو لڑکے فیصل آبادی لڑکیاں بھی پتنگ بازی...

فیصل آباد میں حکومتی پابندیوں کے باوجود بو کاٹا کا شور مچ گیا، منچلوں نے پولیس کی وارننگ ہوا میں اڑا دی ۔

فیصل آباد میں بسنت کی پابندی ہونے کے باوجود آسمان رنگ بھرنگی پتنگوں سے بھر گیا ہر طرف بوکاٹا کا شور مچ گیا، لڑکے تو لڑکے فیصل آبادی لڑکیاں بھی پتنگ بازی میں کسی سے پیچھے نارہیں ۔

فیصل آباد کے مختلف علاقے منصور آباد، بٹالہ کالونی، غلام آباد میں پولیس سے آنکھ مچلولی کرتے نوجوان کہتے ہیں خرچہ کیا ہے تو بسنت بھی منائیں گے۔

نوجوانوں کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ دوست پولیس نے گرفتار کیے ہیں مگر پتنگیں خریدی ہیں تو بسنت منانی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے اب تک ایک ہزار سے زائد مقدمات درج کرکے دو سومنچلوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کی کارروائی اپنی جگہ مگر منچلے کہتے ہیں ،بسنت کا تہوار سال میں ایک بار آتا ہے منانے کی اجازت ملے چائیے۔

 
WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube