Thursday, October 28, 2021  | 21 Rabiulawal, 1443

مسلم لیگ (ق) کے ایک اور وزیر پنجاب کابینہ کا حصہ بن گئے

SAMAA | - Posted: Feb 8, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 8, 2019 | Last Updated: 3 years ago

تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد مسلم لیگ ق کو پنجاب حکومت میں ایک اور وزارت مل گئی ہے۔ چند روز قبل دونوں اتحادی جماعتوں کے مابین تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔ مسلم لیگ ق کے نئے وزیر محمد رضوان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آج جمعہ کو عہدے کا حلف لیا۔...

تحریک انصاف کے ساتھ معاملات طے پانے کے بعد مسلم لیگ ق کو پنجاب حکومت میں ایک اور وزارت مل گئی ہے۔ چند روز قبل دونوں اتحادی جماعتوں کے مابین تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔

مسلم لیگ ق کے نئے وزیر محمد رضوان سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے آج جمعہ کو عہدے کا حلف لیا۔

قاف لیگ کے ایک اور صوبائی وزیر برائے معدنیات حافظ عمار یاسر نے وزارتی امور میں مداخلت اور دیگر تحفظات کی بنا پر استعفیٰ اپنی قیادت کو بھیجا تھا۔ تاہم عمار یاسر نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویز الہیٰ کے کہنے پر استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ کیاہے۔

متعلقہ خبر: پی ٹی آئی اور ق لیگ کے معاملات طے پاگئے

قاف لیگ سے تعلق رکھنے والے ایک اور رکن سجاد بھٹی کو پارلیمانی سیکرٹری بنا دیا گیا ہے۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن نے آج اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ چوہدری برادران سمجھدار سیاست دان ہیں، انھوں نے معاملات احسن طریقے سے حل کئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق کے ایک اور رکن کو وزیر بنا دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبر: عثمان بزدار کی صوبائی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مخالفین پنجاب حکومت گرانے کے خواہش مند تھے، تاہم عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی۔

آج ہونے والے  کابینہ  اجلاس میں نئے وزیر محمد رضوان نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے کابینہ اجلاس میں شرکت پر انہیں مبارک باد بھی دی۔

قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں پنجاب کابینہ نے تین شہروں میں کم لاگت گھروں کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری دے دی جبکہ آبیانہ کے نرخ میں اضافے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔

متعلقہ خبر: مسلم لیگ ق کے رہنما عمار یاسر کا استعفیٰ واپس لینے کا فیصلہ

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت چشتیاں، لودھراں اور رینالہ خورد میں گھروں کی تعمیر کے منصوبے سمیت 40 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔

پولیس آرڈر کے تحت ضلعی سطح پر تنازعات کے حل کے لئے مصالحتی کمیٹیاں بنائی جائیں گی جبکہ کابینہ نے تنازعات کے متبادل حل کے بل اور پی کے ایل آئی ایکٹ، پراونشل موٹر وہیکلز بل، پنجاب ریڈ زونز بل کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرپشن کے الزام میں گرفتاری کے بعد مستعفی ہونے والے پی ٹی آئی کے سینیئروزیرعلیم خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں انصاف ملے گا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube