ہوم   > Latest

رینجرز کا کام لٹیروں کی حفاظت کرنا نہیں، شیخ رشید

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2019 | Last Updated: 1 year ago

وزير ريلوے شيخ رشيد نے بڑا دعویٰ کردیا، کہتے ہيں ميں نے خود آرمی چيف سے اپيل کی ہے کہ رينجرز کو شہباز شريف کے پيچھے نہيں ہونا چاہئے، رینجرز کا کام لٹیروں کی حفاظت کرنا نہیں۔ سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ میں اینکر عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد...

وزير ريلوے شيخ رشيد نے بڑا دعویٰ کردیا، کہتے ہيں ميں نے خود آرمی چيف سے اپيل کی ہے کہ رينجرز کو شہباز شريف کے پيچھے نہيں ہونا چاہئے، رینجرز کا کام لٹیروں کی حفاظت کرنا نہیں۔

سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ میں اینکر عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کيا کہ شہباز شريف کو پبلک اکاؤنٹس کميٹی کا چيئرمين بنانا غلطی تھی، شہباز شریف پی اے سی میں نہیں ہوں گے، یا میں اندر یا وہ باہر۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے صلح ہوگئی ہے، بلاول نے گندی زبان استعمال کی، ميں نے پھر بھی لحاظ کيا، بلاول نے ٹويٹ کی، لوگ بيچ ميں پڑگئے، معاملہ ختم ہوگيا۔

شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ جنرل باجوہ سے خود کہا رينجرز شہباز شریف کے پيچھے نہيں ہونی چاہئے، رينجرز کا کام چوروں اور ڈکيتوں کی حفاظت کرنا نہيں، وفاقی کابينہ نے يہ بات سيکريٹری داخلہ سے بھی کہہ دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube