Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

نواز شریف کو ڈسچارج کرنیکا فیصلہ ڈاکٹروں نے کیا، شہباز گل

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago

ترجمان وزيراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ميڈيکل بورڈ کے مطابق نواز شريف صحتياب ہيں، انہيں اسپتال رکھنے کی ضرورت نہيں تھی، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نے کيا، جيل منتقل کرنے کا فيصلہ نواز شريف کا نہيں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا،...

ترجمان وزيراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ ميڈيکل بورڈ کے مطابق نواز شريف صحتياب ہيں، انہيں اسپتال رکھنے کی ضرورت نہيں تھی، ڈسچارج کرنے کا فیصلہ سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نے کيا، جيل منتقل کرنے کا فيصلہ نواز شريف کا نہيں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کو سروسز اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا، انہیں علالت کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم کچھ ٹیسٹ کی رپورٹس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے نواز شریف کی دوبارہ جیل منتقلی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ميڈيکل بورڈ کے مطابق نواز شريف صحت ياب ہيں، انہیں اسپتال میں رکھنے کی ضرورت نہيں تھی، جس کے بعد سروسز اسپتال کے ڈاکٹروں نے سابق وزیراعظم کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا۔

شہباز گل نے واضح کیا کہ جیل منتقل کرنے کا فیصلہ نواز شریف کا نہیں۔

گزشتہ روز نواز شریف نے سروسز اسپتال میں رکھنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے دوبارہ جیل منتقل کردیا جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube