Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > Latest

پاکستان کی پی ایچ ڈی ڈاکٹر نے انٹارٹیکا میں ملک کا نام روشن کردیا

SAMAA | - Posted: Feb 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 7, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پنجاب یونیورسٹی سے اوٌل پوزیشن کے ساتھ ایم ایس سی فزکس اور پھر وہیں لیکچرر شپ کرنے والی پاکستان کی ہونہار طالبعلم  پی ایچ ڈی کیلئےڈنمارک اسپین،فرانس سمیت دیس دیس کا سفر کرچکی ہے۔ ڈاکٹر طیبہ ظفر نےانٹارٹیکا کے برفیلے براعظم میں فخر پاکستان ہونے کا جھنڈا بھی گاڑ دیا ہے۔  ڈاکٹر طیبہ ظفر ماہر...

پنجاب یونیورسٹی سے اوٌل پوزیشن کے ساتھ ایم ایس سی فزکس اور پھر وہیں لیکچرر شپ کرنے والی پاکستان کی ہونہار طالبعلم  پی ایچ ڈی کیلئےڈنمارک اسپین،فرانس سمیت دیس دیس کا سفر کرچکی ہے۔ ڈاکٹر طیبہ ظفر نےانٹارٹیکا کے برفیلے براعظم میں فخر پاکستان ہونے کا جھنڈا بھی گاڑ دیا ہے۔

 ڈاکٹر طیبہ ظفر ماہر فلکیات اور علم و دانش کی کہکشاں ہونے کے ساتھ  فخرِ پاکستان بھی بن گئی ہیں۔ آسٹریلیا میں ہوم ورلڈ باؤنڈ کے تحت انٹارکٹکا کے تحقیقی دورے کیلئے منتخب ہونے والی وہ پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

اس مہم کیلئے 26 ممالک سے صرف 80 خواتین سائنس دان ہی یہ اعزاز حاصل کرسکیں ۔ قطب جنوبی کے برفیلے براعظم کو دیکھنے پرکھنے کی راہ  میں نہ یخ سمندروں کی طوفانی لہریں کو رکاوٹ سمجھا ، نہ موسم کی سختیوں کو خاطر میں لائیں ۔

ڈاکٹر طیبہ ظفر کہتی ہیں کہ ستاروں اور کہکشاؤں کی دنیا بہت دیکھی مگر موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی جانچ کے اس سفر میں اپنا آپ دیکھنے ، سمجھنے کا جو موقع ملا اس کا جواب نہیں ہے۔  ہونہار دختر پاکستان نے اپنا یہ اعزاز بھی پاکستان کے ہی نام کیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube