اسلام آباد کے تعلیمی اداروں اور پارٹیوں میں منشیات فراہم کرنے والا ملزم گرفتار

February 7, 2019

اے این ایف نے  ای 11 میں کارروائی کرتے ہوئے غیر ملکی منشیات فروش گرفتار کرلیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ہونے والے نائیجرین باشندے سے 185گرام  کوکین برآمد کرلی گئی ہے۔ ملزم کا تعلق افریقہ کے بڑے منشیات فروش نیٹ ورک سے ہے۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ نائیجرین باشندہ تعلیمی اداروں اور پارٹیوں کیلئے منشیات فراہم کرتا تھا، گرفتار ملزم کو اے این ایف انٹیلی جنس سیل منتقل کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں گاڑیوں کا صفایا کرنے والا افغان گروہ دھر لیا گیا

اس کے علاوہ اسلام آباد کے پوش علاقوں ایف ٹین ، ایف الیون اور ایف سکس، سیون میں گاڑیوں میں واردات کرنے والے افغان گروہ کو بھی پولیس نے گرفتار کیا ہے۔