Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

نواز شریف کا علاج سروسز اسپتال میں ہی جاری رکھنے کا فیصلہ

SAMAA | - Posted: Feb 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Feb 6, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پنجاب حکومت نے نواز شريف کا علاج سروسز اسپتال ميں ہی جاری رکھنے کا فيصلہ کيا ہے، سابق وزيراعظم کو پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر نواز شريف ڈٹ گئے۔ بولے يہ خانہ بدوشی نہيں چلے گی، مجھے دوبارہ کوٹ لکھپت جيل بھيج ديں۔ نواز شريف کا علاج دن...

پنجاب حکومت نے نواز شريف کا علاج سروسز اسپتال ميں ہی جاری رکھنے کا فيصلہ کيا ہے، سابق وزيراعظم کو پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی منتقل کرنے کی کوشش کی گئی مگر نواز شريف ڈٹ گئے۔ بولے يہ خانہ بدوشی نہيں چلے گی، مجھے دوبارہ کوٹ لکھپت جيل بھيج ديں۔

نواز شريف کا علاج دن بھر تنازع بنا رہا، پنجاب حکومت نے پنجاب انسٹی ٹيوٹ آف کارڈيالوجی منتقل کرنے کا فيصلہ کیا تاہم سابق وزيراعظم  نے انکار کرديا۔

سابق وزیراعظم نواز شريف کا مؤقف تھا کہ پہلے پی آئی سی لے جايا گيا، بعد ميں سروسز اسپتال لے آئے، يہ خانہ بدوشی مناسب نہيں، سامان باندھ چکا ہوں، واپس جيل بھجواديا جائے۔

نواز شريف کے صاف انکار پر پنجاب حکومت نے بھی حکمت عملی تبديل کی اور نواز شريف کو سروسز اسپتال ميں ہی زيرعلاج رکھنے کا فيصلہ کرليا گيا۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کے ڈاکٹر سابق وزیراعظم کا معائنہ کريں گے، شريف خاندان سياست نہ چمکائے، آپ نے فيصلہ نہيں کرنا کہاں منتقل ہونا ہے، آپ قيدی ہيں اور قانون کے تابع ہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube