ہوم   > Latest

خواجہ آصف نے نواز شریف سے ڈیل یا ڈھیل کی خبریں بے بنیاد قرار دیدیں

SAMAA | - Posted: Feb 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Feb 4, 2019 | Last Updated: 1 year ago

ليگی رہنماء خواجہ آصف نے ڈيل يا ڈھيل کی خبروں کو بے بنياد قرار دے ديا، کہتے ہیں کہ نواز اور شہاز اپنا کیس لڑ رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے پاناما اسکینڈل میں سپریم کورٹ جانے کو نواز شریف کی غلطی قرار دے دیا۔ سماء کے پروگرام سوال ميں اینکر عنبر شمسی سے گفتگو...

ليگی رہنماء خواجہ آصف نے ڈيل يا ڈھيل کی خبروں کو بے بنياد قرار دے ديا، کہتے ہیں کہ نواز اور شہاز اپنا کیس لڑ رہے ہیں۔ سابق وفاقی وزیر نے پاناما اسکینڈل میں سپریم کورٹ جانے کو نواز شریف کی غلطی قرار دے دیا۔

سماء کے پروگرام سوال ميں اینکر عنبر شمسی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء نے کہا کہ نواز شريف اور شہباز شريف اپنا کيس لڑرہے ہيں، ڈیل یا ڈھیل کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

سابق وفاقی وزیر ںے پاناما اسکينڈل ميں سپريم کورٹ جانے کو سابق وزیراعظم نواز شريف کی غلطی قرار ديا، بولے کہ رہنماؤں کی اکثریت نے انہیں عدالت نہ جانے کا مشورہ دیا تھا۔

خواجہ آصف نے دعویٰ کيا کہ پرويز مشرف نے ليگی قائد نواز شریف سے سعودی عرب میں کئی بار ملاقات کی کوشش کی تاہم میاں صاحب نے ہمیشہ ان سے ملنے سے انکار کیا، سابق صدر قصہ پارینہ بن چکے ہیں، وہ عمر اور صحت کے جس حصے میں ہیں ان سے متعلق بات کرنا مناسب نہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube