Sunday, January 16, 2022  | 12 Jamadilakhir, 1443

سانحہ ساہیوال: مدعی جلیل کا چوتھی بار عدالت میں پیش ہونے سے انکار

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2019 | Last Updated: 3 years ago

سانحہ ساہیوال کے مقدمہ میں مدعی جلیل چوتھی بار بھی عدالت میں پیش نہ ہوئے جس کے باعث واقعہ میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شناخت پریڈ نہ ہوسکی۔

پولیس نے عدالت سے ملزمان کی شناخت پریڈ کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نے مقتولین کے اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ دائر کرنے والے جلیل کو چوتھی مرتبہ نوٹس جاری کیا مگر وہ عدالت میں نہیں آئے۔

مدعی جلیل کی عدم پیشی کے باعث ملزمان کی شناخت پریڈ التواء کا شکار ہے جبکہ پولیس نے شناخت پریڈ کی درخواست بھی واپس لے لی۔

مقدمہ میں گرفتار سی ٹی ڈی کے اہلکار 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل میں قید ہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube