Monday, September 21, 2020  | 2 Safar, 1442
ہوم   > Latest

عدالت کا اقامہ کیس میں فریال تالپور کے وکیل کو دلائل دینے کا حکم

SAMAA | - Posted: Feb 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Feb 1, 2019 | Last Updated: 2 years ago

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی اسمبلی کی ممبر اور پيپلز پارٹي کي رہنما فريال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائک کو 15 فروری کی سماعت میں دلائل دینے کا حکم دیا ہے۔

پيپلز پارٹي کي رہنما فريال تالپور اور ديگر کے خلاف اقامے رکھنے کے معاملے کي سندھ ہائيکورٹ ميں سماعت ہوئي جس میں عدالت نے درخواست گزار سے دستاويزات اور فريال تالپور کے وکيل فاروق ایچ نائک سے دلائل طلب کرليے۔

درخواست گزار کے وکيل خواجہ شمس اسلام نے دلائل ميں جے آئي ٹي رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور کی ملک سے باہر جن جائیدادوں کا ذکر درخواست میں کیا ہے انہیں جائیدادوں کی نشاندہی جے آئی ٹی نے بھی کی ہے۔

درخواست گزار کے وکيل نے دلائل مکمل کرتے ہوئے کہا کہ جے آئی ٹی کا آخری صفحہ پڑھ لیں سب واضح ہوجائے گا، سندھ کا اربوں روپے کا بجٹ ہڑپ کرليا گيا، عدالت فريال تالپور کو اقامہ چھپانے پر نااہل قرار دے۔

عدالت نے پوچھا فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کہاں ہیں؟ جس پر جونيئر وکيل نے بتايا کہ وہ اسلام آباد ميں مصروف ہيں۔ عدالت نے حکم ديا کہ ان سے کہيں 15 فروري کي سماعت ميں دلائل ديں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube