Tuesday, August 11, 2020  | 20 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

مسیحی برادری کی شراب پر پابندی لگانے کی تجویز

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2019 | Last Updated: 2 years ago

مسیحی برادری نے شراب پر پابندی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ ديا، چیئرمین قبلہ ایاز کہتے ہیں شراب پر پابندی سے متعلق ہندو اور مسیحی مذاہب کے علما سے مشاورت کی جائے گی۔ کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین قبلہ ایاز نے بتایا کہ شراب پر پابندی...

مسیحی برادری نے شراب پر پابندی کیلئے اسلامی نظریاتی کونسل کو خط لکھ ديا، چیئرمین قبلہ ایاز کہتے ہیں شراب پر پابندی سے متعلق ہندو اور مسیحی مذاہب کے علما سے مشاورت کی جائے گی۔

کونسل کے دو روزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین قبلہ ایاز نے بتایا کہ شراب پر پابندی کیلئے مسیحی برادری کے رہنما نے خط لکھا ہے جس پر کونسل نے ہندو کميونٹي کے ساتھ اور مسیحی اور غير مذہبي اقيلتوں کے اکابرين سے مشاورت کي جائے گي۔

انہوں نے کہا وزارت مذہبی امور کے حج سبسڈی بل پر غور کیا گیا، کونسل نے طے کیا ہے کہ حج پر حکومت سبسڈی دے سکتی ہے تاہم یہ سبسڈی بلاتفریق ہونی چاہیے۔

چيئرمين ہندو کونسل اور رکن قومي اسمبلي رميش کمار نے اسلامي نظرياتي کونسل کے اقدام کي حمايت کر دي، سماء سے گفتگو ميں بولے پاکستان اسلام کے نام پر بنا اسے پاک رکھنا ہماري ذمہ داري ہے۔

رمیش کمار نے کہا کہ شراب پر ہر مذہب ميں پابندي لگائي گئي ہے، پيغمبراسلام نے شراب کو حرام قرار ديا، مدينہ منورہ کي گليوں ميں شراب کو بہاياگيا، غيرمسلموں نے مانگا تو کہا حرام چيزتحفتاً بھي نہيں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت اگر شراب سے ڈيوٹي کمانا چاہتي ہے تو انڈونيشيا، ملائيشيا اور دبئي کا طريقہ اختيار کرے تاہم اگر نظرياتي کونسل نے بلايا توہرمذاہب کي کتابوں کےحوالےدوں گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube