ہوم   > Latest

موبائل فون کی رجسٹریشن، صارفین کیلئے اچھی خبر

SAMAA | - Posted: Jan 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Jan 30, 2019 | Last Updated: 1 year ago

 

درآمدی موبائل فون استعمال کرنیوالے صارفین کیلئے خوشی کی خبر آگئی، حکومت نے رجسٹریشن کی مدت میں 60 روز کی توسیع کردی، اب درآمدی موبائل فون 28 مارچ تک رجسٹر کرائے جاسکیں گے۔

پی ٹی آئی حکومت نے بیرون ملک سے درآمد موبائل فون کی رجسٹریشن لازمی قرار دی تھی ساتھ ہی بیرون ملک سے مسافروں کیلئے موبائل فون لانے کی بھی حد مقرر کردی ہے۔

مزید جانیے : پندرہ جنوری کے بعد موبائل رجسٹریشن پر جرمانہ ادا کرنا پڑے گا

ملک میں موجود درآمدی موبائل فون کی رجسٹریشن کیلئے 15 جنوری آخری تاریخ تھی تاہم اب حکومت نے موبائل فون رجسٹر کرانے کی مدت میں 60 روز کی مزید توسیع کردی ہے، جس کے مطابق 28 مارچ تک درآمدی فون رجسٹر کرائے جاسکیں گے۔

پی ٹی اے نے ہوائی اڈوں پر درآمدی موبائل کی رجسٹریشن کا نیا نظام بھی تیار کرلیا ہے، اس کیلئے ایئرپورٹس پر رجسٹریشن آن پورٹل سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

دستاویز کے مطابق اوورسیز پاکستانی موبائل فون کے ٹیکسز آن لائن جمع کرا سکیں گے، ایئرپورٹ پر پاکستانیوں کو موبائل رجسٹریشن کیلئے لائن میں نہیں لگنا پڑے گا۔

درآمدی موبائل فون رکھنے والے صارفین اپنا آئی ایم ای آئی نمبر 8484 پر ایس ایم ایس کرکے بھی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube