Thursday, October 22, 2020  | 4 Rabiulawal, 1442
ہوم   > Latest

سرکاری قبضے کا شکار، خیال داس پارک کب خالی ہوگا؟

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago
Posted: Jan 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago

شہريوں کی تجاوزات تو گرائی جارہی ہيں ليکن منتخب نمائندے خود ہی قبضہ کرليں تو کيا کريں؟، کراچی کے علاقے آرام باغ تھانے کے سامنے خيال داس پارک ميں بلديہ جنوبی کا دفتر قائم ہے، خالی کرنے کیلئے کے ايم سی کے نوٹس کو دو ہفتے گزر گئے۔ شہر بھر میں سپریم کورٹ کی ہدایت...

شہريوں کی تجاوزات تو گرائی جارہی ہيں ليکن منتخب نمائندے خود ہی قبضہ کرليں تو کيا کريں؟، کراچی کے علاقے آرام باغ تھانے کے سامنے خيال داس پارک ميں بلديہ جنوبی کا دفتر قائم ہے، خالی کرنے کیلئے کے ايم سی کے نوٹس کو دو ہفتے گزر گئے۔

شہر بھر میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات اور قبضوں کیخلاف سٹی حکومت اور متعلقہ اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، عوامی املاک کیخلاف تو ایکشن لیا جارہا تاہم سرکاری اداروں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔

کراچی کے علاقے آرام باغ میں خيال داس پارک سے تجاوزات کب ختم ہوں گی؟ کسی کو معلوم نہیں، بلدیہ جنوبی نے پارک میں دفتر قائم کر رکھا ہے، کے ایم سی نے چیئرمین کو 14 روز قبل نوٹس جاری کیا تھا، 2 ہفتے گزرنے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

کے ایم سی نے تاحال غیر قانونی تعمیر کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا، چیئرمین بلدیہ جنوبی نے واضح طور پر کہہ دیا کہ پہلے کے ایم سی بلڈنگ میں ہمارا دفتر خالی کراؤ، سپریم کورٹ کا نام ليکر جو کچھ ہوا اسے دیکھنا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube