Saturday, August 8, 2020  | 17 Zilhaj, 1441
ہوم   > Latest

اٹھارویں ترمیم کی حفاظت کے لیے سیاسی جدوجہد کروں گا، بلاول بھٹو

SAMAA | - Posted: Jan 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 29, 2019 | Last Updated: 2 years ago

بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کےوالدکرپٹ سرکاری افسرتھے،جن کو بھٹو نے نوکری سے بر خاست کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نےگمبٹ اسپتال کےمختلف شعبوں کاتفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا...

بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان  پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کےوالدکرپٹ سرکاری افسرتھے،جن کو بھٹو نے نوکری سے بر خاست کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نےگمبٹ اسپتال کےمختلف شعبوں کاتفصیلی دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پارلیمنٹ اور منظور وسان کے خوابوں کو سنجیدہ لیں ایسا کوئی بھی ملک نہیں جہاں سال میں تین بار بجٹ ہوں،کچھ لوگوں نے کٹھ پتلی حکومت لا کر سوچا ہے کہ ملک میں صدارتی نظام لایا جائے گا اور اٹھارویں ترمیم کا خاتمہ کیا جائے گا،مگر ایسا کبھی نہیں ہوگا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی خدمت ایک مثال ہے،سندھ خدمت میں سب سےآگےہے، نیاپاکستان والوں کوچیلنج ہےسندھ جیسااسپتال نہیں بناسکتے،ان کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو سندھ کے اسپتال چھیننے نہیں دیں گے،اگر اسپتال چھیننے کی کوشش کی گئی تو لانگ مارچ کروں گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube