Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > Latest

آصف زرداری کی نااہلی کیلئے درخواست سماعت کیلئے منظور

SAMAA | - Posted: Jan 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 28, 2019 | Last Updated: 2 years ago

پاکستان تحریک انصاف کی سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے دائر درخواست اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائيکورٹ ميں کل سماعت ہوگی۔

بیرون ملک اثاثے چھپانے پر سابق صدر اور پی پی پی رہنماء آصف زرداری کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی نے اس سے قبل سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی تھیں تاہم رجسٹرار نے اعتراض لگا کر درخواست گزاروں کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید جانیے : آصف زرداری  کی نااہلیت سے متعلق درخواستیں اعتراض لگا کر واپس

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں خرم شیر زمان اور عثمان ڈار نے عدالت عظمیٰ کے حکم پر آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں آصف زرداری کی نااہلی کیلئے متفرق درخواستیں  دائر کیں۔

یہ بھی پڑھیں : سابق صدر زرداری کی نااہلی کیلئےپی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرلیا

اسلام آباد ہائيکورٹ نے آصف زرداری کی نااہلی کيلئے پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کل درخواستوں پر سماعت کریں گے۔

رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے آصف زرداری کو بطور رکن پارلیمنٹ نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

جعلی اکاؤنٹس کیس، فریال تالپور اور زرداری کی فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر

پاکستان تحریک انصاف کا مؤقف ہے کہ شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری صادق اور امین نہیں، پارٹی صدر بھی نہیں رہ سکتے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube