Tuesday, January 18, 2022  | 14 Jamadilakhir, 1443

گوجرانوالہ میں مسافر بس کو حادثہ،ایک شخص جاں بحق،20 زخمی

SAMAA | - Posted: Jan 26, 2019 | Last Updated: 3 years ago
SAMAA |
Posted: Jan 26, 2019 | Last Updated: 3 years ago

گوجرانوالہ میں چندا قلعہ کے قریب تیز رفتار بس الٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور 20 زخمی ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں حادثے کا شکار بس جڑانوالہ سے سیالکوٹ ائیرپورٹ  عازمین عمرہ کو لے کرجارہی تھی۔ مسافر بس تيز رفتاري کے باعث الٹنے سے ايک شخص جاں بحق جبکہ خواتين اوربچوں سميت 20 افراد زخمي ہوگئے۔  زخمیوں میں 5 افراد کي حالت تشويشناک بتائي جارہي ہے۔

تمام مسافروں کو عمرے کی ادائیگی کيلئےسعودی عرب جانا تھا، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube